جعلی ڈگری پر برطرف ملازم پی آئی اے ایچ آر کا سربراہ مقرر ہونے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اجلاس میں انکشاف

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے جعلی ڈگری پر برطرف ملازم اب وہاں ایچ آر کا سربراہ مقرر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پی آئی اے میں ایک ملازم کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کیا گیا تھا مگر آج وہی شخص وہاں ایچ آر شعبے کا سربراہ بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ کا 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں نوکری سے برطرف ملازم کو بحال کرنے سے انکار کردیا کے پی ٹی نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اختیارات کو ہی چیلنج کردیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 100 روپے رشوت لینے کے الزام لگا کر 2007 میں ملازم کو نوکری سے برطرف کردیا۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے بحالی کا حکم دیا مگر برطرف ملازم کو بحال کرنے سے انکار کردیا۔

چیئرمین کمیٹی قادر مندوخیل نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی جانب سے کمیٹی کی توہین کی ہے جس کےخلاف تمام ممبران نے مشترکہ اور متفقہ طور پر تحریک استحقاق پیش کی ہے۔

رکن کمیٹی نثار چیمہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ملک کی سو روپے رشوت کا الزام لگا کر نوکری سے فارغ کردیا جاتا ہے دوسری طرف ملک کو لوٹنے والے دندناتے پھرتے ہیں۔

PIA

Standing Committee

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div