ٓآئمہ بیگ کی آواز میں ’’مجھے تم نظر سے‘‘ سنیں

نوجوان گلوکارہ نے خوبصورت انداز میں استاد مہدی حسن کا مشہور زمانہ نغمہ گنگنایا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں کپڑوں کے ایک برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے، شوٹ کے دوران وہ لیجنڈری گلوکار مہدی حسن (Mehdi Hassan) کا مشہور نغمہ ’’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘‘ گنگا اٹھیں۔

معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ Aima Baig نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

آئمہ بیگ نے کیپشن میں لکھا کہ ’’مجھے یاد ہے جب ڈریس ڈیزائنر نے مجھے ریکھا جی کا ایک کلپ دکھایا، جس میں وہ ’’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘‘ گاتی دکھائی دیں، اسے دیکھتے ہی مجھے فوری طور پر اس گانے سے محبت ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری شوٹ کے دوران اسے لوپ پر رکھا اور مجھے اچھا لگا جس طرح پوری ٹیم نے ان لمحوں کو شوٹ کیا۔

آئمہ بیگ نے اس کے علاوہ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں آئمہ بیگ کو سبز رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے، دلکش ساڑھی میں گلوکارہ کا بہترین انداز دیکھنے کافی شاندار نظر آرہا ہے۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں نوجوان گلوکار کیفی خلیل kaifi khalil کا گانا مجھے پیار ہوا تھا بھی گایا تھا، جسے بے حد پسند کیا گیا۔ آئمہ بیگ اب گلوکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کررہی ہیں۔

مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو استاد مہدی حسن کا گایا ہوا مشہور نغمہ ہے جو پاکستانی فلم دوراہا میں اداکار وحید مراد پر فلمایا گیا تھا، دوراہا فلم 1967ء میں ریلیز کی گئی تھی۔

Mehdi Hassan

Pakistani Singer

aima baig

Kaifi Khalil

Singing Famous Song

Beautiful Video

Mujhay Pyar Huwa Tha

Mujhey Tum Nazar say Gira to Rahe Ho

Khanum Muneera Jan 20, 2023 07:38pm
Dresses zara dang ke pehnoo.nange ho
Tabool ads will show in this div