شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت سے متعلق خبر کی وضاحت کردی

ملک کیلئے شہباز شریف ہی مشکل فیصلے کرسکتے ہیں، سابق وزیراعظم
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید کردی۔ ن لیگ کے رہنماء نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ہی مشکل فیصلے کرسکتے ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کی سوچ نہیں ہے، ن لیگ میں ہوں، یہیں سے گھر جاؤں گا، جماعت غلطی کرے گی تو اس کو بھگتنا ہوگا، ملکی مسائل کا حل الیکشن نہیں، ضروری ہے کہ ہم اتفاق کرلیں کہ مسائل کا حل کیا ہے، ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو مل بیٹھ کر معاہدہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے جو بھی فیصلے کئے کابینہ اور وزیراعظم کی منظوری سے کئے، سلیمان شہباز کے ٹویٹ کی حمایت نہیں کرتا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ایسے مشکلات فیصلے کرنے ہیں جو ماضی میں ہونے چاہئے تھے، مشکل فیصلوں کا اثر مہنگائی کی صورت میں آئے گا، روپے کی قیمت فلوٹ کردیں تو مہنگائی پر اثر پڑے گا، روپے کی قیمت کو اصل جگہ پر لانا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف ہی مشکل کرسکتے ہیں، اس حکومت نے سیاسی قیمت ادا کی ہے، آئی ایم ایف کے ریویو مکمل کرنے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی میں ریئل اسٹیٹ میں اتنا پیسہ گیا کہ اس نے معیشت کو ہلادیا، عوام کو دھوکہ دیکر ووٹ لینے کا ارادہ نہیں، موجودہ صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں، پاکستان کے عوام نے سب کو آزمالیا ہے، بحث سب کرتے ہیں، مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا، عوامی مسائل کے حل کی بات کرنا ہوگی۔

ن لیگی رہنماء نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں پارلیمان میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی، ہم نے بلوچستان میں پروگرام رکھا ہے، اس میں مسائل پر بات کریں گے، آج حکومت روز مرہ کے معاملات میں دھنسی ہوئی ہے۔

Nawaz Sharif

shahid khaqan abbasi

PRIME MINISTER SHEHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div