مجھے نا اہل کر دیا تو تب بھی لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان

گورنر پنجاب نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے نا اہل کر بھی دیا تو لوگ تب بھی تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طورپر عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہوچکی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں۔ صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی کی خلاف ورزی کی۔ گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ ن کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ماروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

IMRAN KHAN

ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div