کراچی کی 6یونین کونسلز میں بے قاعدگی کے معاملے پر سماعت کی تاریخ تبدیل

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت دو دن آگے بڑھادی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے دوران 6 یونین کونسلز میں بے قاعدگیوں کی شکایت کے معاملے پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی۔

جماعت اسلامی نے 6 یونین کونسلز میں بے قاعدگیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس معاملے پر سماعت کیلئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی بے قاعدگیوں پر سماعت آگے بڑھانے کی درخواست کی جسے ای سی پی نے قبول کرلیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان اب کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر سماعت 23 جنوری کے بجائے 25 جنوری کو کریگا۔

ای سی پی نے فریقین کو سماعت کیلئے نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

JAMAT E ISLAMI IN KARACHI

Tabool ads will show in this div