گرفتاری کا خوف: شہباز گل نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کے خوف کے باعث حفاظتی ضمانت کرالی۔ وہ شام ڈھلے لاہور ہائیکورٹ پہنچے اور 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت حاصل کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل شام ڈھلے اچانک حفاظتی ضمانت کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے اور وہیل چیئر پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق شہباز گل کیخلاف درج مقدمات کا علم نہیں، ایس پی آپریشن نے بھی مقدمات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے میں درج مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہباز گل کی 24 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔