گلگت: وادی نلتر میں دو نوجوان برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق
گلگت کے سیاحتی مقام وادی نلتر میں برفانی تودے تلے دب کر دو نوجواں جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز برفباری تودے تلے دبنے والے نوجوانوں کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
برفانی تودے تلے دب جانے والے دوسرے نوجوان زبیر کی لاش بھی ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ اس سے قبل آج صبح ایک نوجوان عارف کی لاش کو جائے وقوع سے نکال لی گئی تھی۔
رسیکو حکام کے مطابق جاں بحق عارف اور زبیر نامی نوجوانوں کی عمریں 16 اور 18 سال تھی، جو گزشتہ شب برفانی تودے کے زد میں آکر لاپتہ ہوئے تھے۔ نلتر کے رہائشی دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متعلقہ حکام کو ریسکیوآپریشن سے متعلق تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔