آسٹریلیا اوپن 2023؛ ثانیہ مرزا نے ویمن ڈبلز راؤنڈ کا پہلا مرحلہ جیت لیا

ڈالما گالفی اور برنارڈا پیرا کو 6-2، 7-5 سے شکست

بھارت کی لیجنڈ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قازقستان کی اینا ڈینیلینا نے جمعرات کو آسٹریلین اوپن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ڈالما گالفی اور برنارڈا پیرا پر مشتمل امریکا- ہنگری جوڑی کو 6-2، 7-5 سے شکست دیدی۔

ثانیہ مرزا اور اینا ڈینیلینا کی جوڑی کا اگلا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں یوکرین - بیلجیئم کی انہیلینا کالینینا اور ایلیسن وان یوٹوانک سے ہوگا۔

ثانیہ مرزا نے 2022 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اگست میں کہنی کی چوٹ نے انہیں یو ایس اوپن سے باہر کر دیا تھا۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ جو 19 فروری سے شروع ہورہی ہے کے بعد ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گی۔

ٹینس

sania mirza

Australia Open

Tabool ads will show in this div