’جو بویا ہے اب بھگتنا پڑے گا‘ منیب بٹ کی فیروز خان کو دھمکی
اداکار فیروز خان کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجنے کے بعد سے شوبز کی مختلف شخصیات نے اداکار کے اس ردعمل کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے تشدد کے الزام کے خلاف جہاں پاکستانی شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وہیں بہت سی شوبز شخصیات نے ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کردیا۔
فیروز خان کے وکیل کا کہنا ہے فیروز خان نے خود کو پہچنے والے مالی او ذہنی نقصان کے ازالے کے لئے ان شخصیات کو قانونی نوٹس بھجوایا جنہوں نے فیروز خان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔
فیرو خان نے جن10 شخصیات اور اپنی سابق اہلیہ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا، ان کے واٹس ایپ نمبرز اورگھر کے ایڈریس بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیئے۔ جس کے بعد سے ان شخصیات کو نامعلوم لوگوں کی جانب سے میسجز اور کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ان شخصیات میں شرمین عبید چنائے ، یاسر حسین ، ایمن خان ، منال خان ، عثمان خالد بٹ ، ثروت گیلانی ، مصدق ملک ، فرحان بٹ ، میرا سیٹھی اور ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان شامل ہیں۔
ثروت گیلانی نے ان کو موصول ہونے والی نامعلوم افراد کی جانب سے کالز کا ریکارڈ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
ایسے ہی ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکأؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے گھر والوں کی ذاتی معلومات شیئر کرنے کے بعد بہت چالاکی سے وہ نوٹس ڈیلیٹ کر دیا۔ جس نے بھی تہمیں یہ مشورہ دیا اس نے تمہیں بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
منیب بٹ نے مزید کہا کہ اب تمہیں اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ پہلے میں سمجھا کہ 24 گھنٹوں میں تم معافی مانگ لوں گے۔ میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی ہے۔ اب وہ سب بھگتنا جو کیا ہے۔
ساتھ ہی منیب بٹ نے سائبر کرائم میں درج کروائی جانے والی شکایت کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کر دیا۔۔
اس کے علاوہ ایمن اور منال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے۔