عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست واپس لینے کی استدعا

کیس واپس لینےکی درخواست 25 جنوری کو سنیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ

سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، اس لئے ان کے موکل کو درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی مرکزی درخواست 25 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں دیگر فریقین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس لئے کیس واپس لینےکی درخواست بھی 25 جنوری کو ہی سنیں گے۔

IMRAN KHAN

TOSHA KHANA

TOSHA KHANA REFERENCE

Tabool ads will show in this div