پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہوگا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر ہوں، قیادت نے استعفیٰ مانگا تو دیدوں گا
Jan 19, 2023

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہو گا، مسلم لیگ ن کا صدر ہوں، استعفی طلب کیا گیا تو دے دوں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ لندن پہنچ گئے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال فقیدالمثال ہوگا، عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے، مریم کی قیادت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوگا، مسلم لیگ ن کا صدر ہوں، استعفیٰ طلب کیا تو نواز شریف کو دے دوں گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اہم ہے، نواز شریف نے مشاورت کیلئے طلب کیا ہے۔

Nawaz Sharif

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

Tabool ads will show in this div