بھارتی بلے باز شبمن گل کی ڈبل سنچری، انوکھا اعزاز بھی حاصل کرلیا

نیوزی لینڈ کیخلاف نوجوان بلے باز نے 208 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

بھارتی بلے باز شبمن گِل ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

حیدر آباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نوجوان بھارتی بیٹر شبمن گل نے 145 گیندوں پر 9 چھکو اور 19 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے 8 وکٹ پر 349 رنز بنائے، کیویز کو میچ میں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مہمان ٹیم 49.2 اوورز میں 337 رنز بناسکی۔

بھارتی اننگز کے دوران اوپنر شبمن گِل نے چھکے چوکوں کی بارش کردی، انہوں نے 145 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

شبمن گِل نے کیوی فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو مسلسل 3 چھکے لگا کر کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔

شبمن گِل 23 سال اور 132 دن کی عمر میں ڈبل سنچری بنا کر کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

اوپننگ بیٹر نے بھارت کی جانب سے تیز ترین ایک ہزار رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے بھارت کے پانچویں کرکٹر ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، ایشان کشن اور روہت شرما بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

بھارت کے روہت شرما دنیا کے واحد کرکٹر ہیں جنہیں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 3 ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔

ODI

SHUBMAN GILL

INDIA VS NEW ZEALAND

Tabool ads will show in this div