نجی اسکولز میں ایونٹ کے انعقاد سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازمی قرار

اسکولز انتظامیہ کی اجازت کے بغیرغیرنصابی سرگرمیاں نہیں کراسکتے،اعلامیہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی اسکولز انتظامیہ کو کسی بھی ایونٹ کرانے سے پہلے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے نجی اسکولز ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیرغیرنصابی سرگرمیاں نہیں کراسکتے۔ نجی اسکولزکوغیرنصابی سرگرمیوں کے لیے اجازت لینا لازمی ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اجازکے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا مؤقف ہے نجی اسکولز کے پرنسپل، اسکول مالکان، آرگنائزرغیرنصابی سرگرمیوں کے لیے اجازت طلب کریں گے۔

private schools

District Education Authority Lahore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div