جوڈیشل کمیشن کی پشاورہائیکورٹ کے3 ایڈیشنل ججزمستقل کرنےکی سفارش
جسٹس فہیم ولی، جسٹس کامران حیات اور جسٹس محمد اعجاز شامل ہیں
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی سفارش کردی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
جسٹس فہیم ولی، جسٹس کامران حیات اور جسٹس محمد اعجاز شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے سفارشات حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔