یوکرین میں ہیلی کاپٹر تباہ، وزراء سمیت 18 افراد ہلاک

کیف حادثے میں مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں

یوکرین کا ہیلی کاپٹر دارالحکومت کیف میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں وزیر داخلہ اور وزراء سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے، 3 بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ یوکرینی صدر زیلینسکی نے واقعہ المناک قرار دے دیا۔

یوکرین میں ہیلی کاپٹرگرنے کا واقعہ کیف کے باہر برووری کے قصبے میں پیش آیا۔ نیشنل پولیس نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک نرسری اور رہائشی عمارت کے قریب گرا۔

پولیس چیف کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر داخلہ ڈینیس موناستریسکائی اور دیگر 8 اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر پر سوار تھے، مرنے والوں میں وزیر داخلہ اور اسٹیٹ سیکریٹری بھی شامل ہیں، 3 بچے بھی اس واقعے کی نذر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 22 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

یوکرین ان دنوں روس سے حالت جنگ میں ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے، کیف اور دیگر اہم شہر مسلسل روس کے نشانے پر ہیں۔

helicopter crash

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div