ہمارا مقابلہ بیرونی ایجنڈے کے ساتھ ہے، فضل الرحمان

عجیب تماشہ ہے حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں گرتی ہے تب بھی، پی ڈی ایم سربراہ
Jan 18, 2023

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ہمارا مقابلہ بیرونی ایجنڈے کے ساتھ ہے، عوام کی رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو وہی ہوگا جو رات میں ہوا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ بیرونی ایجنڈے کے ساتھ ہے، عوام کی رائے عوام کے سامنے جانے دی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ رکاوٹیں ڈالی گئیں تو وہی ہوگا جو رات میں ہوا۔

پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین اور شیخ رشید احمد کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عجیب تماشہ ہے حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں اور گرتی ہے تب بھی۔

IMRAN KHAN

maulana fazlur rehman

PAKISTAN DEMOCRATIC MOVEMENT (PDM)

Tabool ads will show in this div