میواسپتال میں انستھیزیا نہ ہونے سے مریضوں کے آپریشن بند

ادویات کی خریداری کے لیے کام کر رہے ہیں،میو اسپتال انتظامیہ

لاہور کے میواسپتال میں بے ہوشی کی دوائی ختم کو باعث مریضوں کے آپریشن بند ہوگئے۔

میو اسپتال میں گزشتہ 7 روز سے انستھیزیا نہ ہونے سے مریضوں کے آپریشن نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے آپریشن والے مریضوں کے داخلے بھی بند کردیے ہیں۔

میواسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر سرکاری اسپتالوں سے دوائی ادھارمانگی جارہی ہے، ادویات کی خریداری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ادویات کی قلت کے باعث رواں سال کے آغاز سے ہی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ بند ہوگیا۔

پی کے ایل آئی انتظامیہ کے مطابق ٹرانسپلانٹ میں استعمال کیئے جانے والے انجکشن مارکیٹ میں ناپید ہیں۔ ادویات کی قلت کے باعث کئی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔

ترجمان پی کے ایل آئی کے مطابق ادویات کی عدم دستیابی سے ٹرانسپلانٹ روکے گئے، انجکشن ملتے ہی کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کردیں گے۔

Punjab health Department

health issues

Tabool ads will show in this div