کیا آپ ٹھنڈ کی وجہ سے سر درد کا شکار رہتے ہیں؟

گھریلو ٹوٹکوں سے فوری راحت پائیں

موسم سرما میں سر درد ایک معمولی بات ہے۔ مگر یہ سر درد اس وقت شدت اختیار کرجاتا ہے اور برداشت سے باہر ہوجاتا ہے جب اس کے لیے ڈاکٹرکی تجویز کی گئی مہنگی سے مہنگی دوا بھی اثر نہ دکھا رہی ہو ۔ ایسے میں ہومیوپیتھک اور گھریلو ٹوٹکے موثر ہوتے ہیں جو فوری راحت اور آرام پہنچاتے ہیں ۔

عام طور پر سر درد کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں تھکن ، ناکافی نیند اور ذہنی دباؤ وغیرہ شامل ہیں ۔ تحقیق کے مطابق ٹھنڈ اور سر درد کے درمیان براہ راست تعلق ہے ۔ اس لیے سردی کے موسم میں نہ صرف جسم کو ظاہری طور پر ہوا سے محفوظ رکھا جائے بلکہ اندر سے بھی گرم اور مضبوط رکھنا بے حد ضروری ہے ۔

ٹھنڈ موسم میں سر درد سے نجات کے لیے ان مفید گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال نہایت ہی آسان اور موثر ہے ۔

** کیفین کا استعمال کریں**

سردی میں سر درد سے محفوظ رہنے کے لیے گرم تاثیررکھنے والی چیزوں کا استعمال بے حد ضروری ہے ۔ سر درد میں اکثر چائے یا کافی پینے کی تجویز دی جاتی ہے کیونکہ کیفین کا استعمال دماغ کو پر سکون رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی دباو کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔

The Journal of Headache and Pain کے مطابق کیفین موڈ کو بہتر، خون کی شریانوں کو آرام اور دماغ کو حاضر رکھتی ہے جس کی وجہ سے سر درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔

یوگا کریں

سر درد میں چند مخصوص یوگا پوز یا ورزش کرنے سے آپ بہتر محسوس کر سکتے ہیں۔ گردن اور کندھے کی ہلکی ورزش آپ کو پر سکون رہنے میں مدد دے سکتی ہے ۔

National Institutes of Health studies کے مطابق یوگا سر درد اور ذہنی دباؤ سے نجات میں مدد کرتا ہے ۔ یوگا بار بار ہونے والے سر درد کے مسئلے کے لیے قدرتی علاج کی حیثیت رکھتا ہے ۔

نیم گرم تیل سے مالش

اگر آپ کو نزلہ زکام کی وجہ سے اکثر سردرد کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو نیم گرم تیل سے سر کی مالش آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے سرسوں کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ پٹھوں کو آرام دینے کے ساتھ ساتھ سر درد سے بھی فوری آرام پہنچاتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ درد شقیقہ یا آدھے سر کے درد ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے ۔

آرام زیادہ کریں

آرام لا مطلب سونا ہی نہیں ہوتا، کچھ نہ کرنا یا یوں ہی پڑے رہنا بھی آرام میں ہی شمار ہوتا ہے۔ آرام سر درد کا بہترین علاج ہے کیونکہ یہ آپ کے دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ناکافی نیند اور بے خوابی کا تعلق اعصابی بیماریوں سے ہے، جن میں مسلسل سر درد کا ہونا بھی شامل ہے۔

روزانہ 7 سے 9 گھنٹے سونے کی عادت بنائیں اور اپنے کمرے میں خاموشی اور اندھیرا رکھیں ۔ اس سے آپ بہتر اور فوری نیند لے سکیں گے

ادرک والے پانی یا کاڑھے کا استعمال

ادرک کا کاڑھا سر درد سے فوری نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جسم میں گرمی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ سوزش کو کم اور جسم کے دفاعی نظام کوبہتر بناتا ہے۔ ادرک کو پانی میں ابال کرشہد کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

winter

Headache due to cold

quick relief

5 home remedies

headache

effective home remedies

headaches in winter

باتور Jan 18, 2023 06:23pm
Hhj
Tabool ads will show in this div