عمران خان کا پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں اکیلے حصہ لینے کا فیصلہ

قومی اسمبلی رواں ہی ماہ تحلیل کرنے کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کی اسی ماہ تحلیل کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی رواں ماہ ہی تحلیل کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور پارٹی رہنماؤں کو نئے کارڈ شو کردئیے ہیں۔

عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلیوں کے الگ الیکشنز کے خلاف مزاحمت کا اشارہ دے دیا ہے، اور دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تمام سیٹوں پرعمران خان امیدوار ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کی مہم چلائی جائے گی، عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے الیکشن پہلے ہونے کی صورت میں مزاحمتی پلان بھی دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تمام سیٹوں پرعمران خان امیدوار ہوں گے، اور تحریک انصاف ان انتخابات میں بطور احتجاج حصہ لے گی، کیوں کہ تمام نشستوں پر ایک ہی فرد کے امیدواربننے سے صوبائی انتخابات بے معنی ہوجائیں گے۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div