پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

عالمی برادری پرامن افغانستان کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، پرامن افغانستان خطے کیلئے بہت ضروری ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے زور دیا ہے، افغان حکومت عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، پرامن افغانستان خطے کیلئے بہت ضروری ہے، عالمی برادری کو مستحکم اور پُرامن افغانستان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان

Terrorism

افغانستان

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div