پاکستانی باکسر عثمان وزیر 4 فروری کو اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرینگے

اس بار تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ نے عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 10 ویں انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر 4 فروری کو دبئی میں اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انکا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا۔

عثمان وزیر اس سے قبل بھی تھائی حریف سے فائٹ کر چکے ہیں، ایشین ٹائٹل فائٹ میں تھائی باکسر عثمان وزیر کے خلاف تیسرے راونڈ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

اس بار تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ نے عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے، عثمان وزیر نے اپنی یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ فائٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ باکسنگ ایک مہنگا کھیل ہے جس کے لئے مجھے اسپانسر شپ کی ضرورت ہے، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر اسپانسر شپ دے تاکہ پاکستان کیلئے مزید ٹائٹل جیت سکوں۔

عثمان وزیر نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے، قوم سے اپیل ہے کہ میری کامیابی کے لئے دعا کریں۔

BOXER

Pakistani athlete

USMAN WAZIR

Tabool ads will show in this div