حافظ نعیم کو فون کرکے بتایا نتائج ہمیں بھی نہیں مل رہے، مرادعلی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ میئر کا حق ہمارا ہے، تاہم اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائے گی، جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
کراچی میں اتوار 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے تھے، ہم نے تو ہر وقت کہا کہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں، ان الیکشن سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو پورے سندھ نے مسترد کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سال 2018میں زندگی کا ایک ہی الیکشن لڑا۔ پی ٹی آئی ایم این ایز تو شام کو گھر جا کر سو گئے تھے، ایم این ایز کو صبح پتا چلا جیت گئے ہیں۔ پی ٹی آئی بیساکھیوں پر آئی اور اب بیساکھیاں نکل گئی ہیں۔
مراد علی شاہ کے مطابق کوشش ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں، جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
جماعت اسلامی کے کراچی امیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر دیکھا کہ حافظ نعیم نے نتائج کی تاخیر پر اعتراض کیا، میں یہ واضح کروں کہ حافظ نعیم کو فون کر کے کہا تھا کہ نتائج ہمیں بھی نہیں مل رہے، میئر کا حق ہمارا ہے، دیگر جماعتوں سے بات کریںگے۔