کراچی،حیدرآباد کے عوام نےنام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا،بلاول

کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

PPP Chairman Bilawal Bhutto`s Reaction on Local Body Elections Result

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں اتوار 15 جنوری کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت پر کارکنوں اور ہمدردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے والے تمام جیالے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ شہری اور دیہی سندھ کی واحد بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہے، جیالے امیدواروں کو ووٹ دینے والے کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی زنجیر ہے، کراچی میں جیت پورے ملک کی فتح ہے، کراچی اور حیدرآباد کی ترقی کیلئے تمام سیاسی اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

پی پی چیئرمین نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔ دونوں شہروں کے عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول بھی کھول دیا۔

BILAWAL BHUTTO

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

CONTEMPT OF ECP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div