سلمان خان نے راکھی ساونت کا گھر بسایا
بگ باس کی راکھی ساونت کے شوہرعادل درانی نے اقرار کیا کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ان کو کال کیا اورراکھی سے ہونے والی شادی کو تسلیم کرنے کو کہا۔
بگ با س کی راکھی ساونت یوں تو خبروں میں رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔ اب گذشتہ ہفتے سے ہی راکھی خبروں میں کسی نہ کسی طرح حصہ ہیں ۔ پہلے اپنی والدہ کی بیماری کی خبر اس کے اگلے دن ہی اپنی اور عادل کی خفیہ شادی کی تصاویر ، نکاح نامہ اور ویڈیو وائرل کرکے ۔۔ اور پھر عادل کا راکھی سے شادی کے حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھنے کے معاملے سے ۔۔۔
اب خود راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر عادل درانی کو بالی وڈ کے سلو میاں یعنی ان کے بھائی اور بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے فون کیا ۔ جس کے بعد عادل نے ان سے کیے گئے نکاح کو تسلیم کیا اور شادی کا اقرار کیا ۔
ایک ویڈیو میں راکھی نے کہا کہ بھائی کا جب فون آیا تو عادل انہیں کیسے منع کرسکتا تھا ؟؟
جس پر عادل نے کہا ہاں مجھے سلمان خان کا فون آیا تھا انہوں نے کہا کہ جو سچ ہے اس کا سامنا کرو، اگر شادی کی ہے تو اس کو تسلیم کرو نہیں تو انکار کرو۔۔۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ بگ باس میراٹھی میں کچھ ایسے واقعات ہوئے کہ جس پر انہیں اپنی خفیہ شادی کو دنیا کے سامنے لانا پڑا۔ تاہم ان کو اس وقت سب سے زیادہ بےچینی اور اذیت ہوئی کہ جب تمام ثبوتوں کے ساتھ بھی عادل نے ان سے کی جانے والی شادی پر خاموشی رکھی ۔ جس کے بعد جب معاملہ زیادہ بگڑا تو میرے بھائی ، سلمان خان نے عادل کو فون کیا اور معاملے کو سلجھانے کو کہا۔