روس یوکرین جنگ میں کتنے شہری ہلاک ہوئے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

برطانیہ کا مزید دو جنگی ٹینکس یوکرین بھیجنے کا اعلان

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک 7000 شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک سات ہزار شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں۔

روس یوکرین جنگ کو 328 روز گزر چکے ہیں، روس کی Zaporizhzhia شہر پر بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ روس یوکرین پر مسلسل بمباری کررہا ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دنیپروکی رہائشی عمارت پر کیے گئے فضائی حملوں میں اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملبے سے اب بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے باعث کیف سمیت دیگر شہروں میں روس کے فضائی حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب روسی دھمکی کے باوجود عالمی برادری یوکرین کی مدد کررہی ہے۔ برطانیہ نے مزید دو جنگی ٹینکس یوکرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div