’’غریب کی فاقہ کشی اور حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائےگی‘‘

جو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی ان کو عقل آجانی چاہیے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ غریب کی فاقہ کشی اور حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائےگی۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں، غریب کی فاقہ کشی اور حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائےگی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ 4 دنوں کے لئے برطانیہ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستانیوں سےملاقات کریں گے، برطانیہ میں تمام پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہےکہ جلد اوورسیز کو ووٹ کاحق ملےگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں، شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد بھی آسکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی ان کو عقل آجانی چاہیے، 13 سیاسی جماعتوں کابھان متی کاکنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

pmln

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div