کراچی بلدیاتی انتخابات؛ممکنہ مخصوص نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن

پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت لیکن پھر بھی اپنا میئر لانے کے لئے اسے دوسروں کی ضرورت

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی پوزیشن کے اعتبار سے ایوان کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن گئی لیکن اب بھی اسے سادہ اکثریت نہیں مل پائی۔

کراچی میں نئے بلدیاتی ڈھانچے کے مطابق کے ایم سی کا ایوان 367 ارکان پر مشتمل ہوگا، جس میں 246 ارکان براہ راست منتخب کئے گئے یوسی چیئرمین ہوں گے جب کہ 121 ارکان مخصوص نشستوں پر پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔

قانون میں میئر کے انتخاب کا طریقہ کار

کراچی بلدیاتی انتخابات میں کس کی کتنی نشستیں؟

کے ایم سی ایوان میں خواتین کی 81، مزدوروں، اقلیتوں اور نوجوانوں کی 12،12 اور ٹرانسجینڈر اور خصوصی ضروریات کے حامل ارکان کے لیے 2،2 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت

بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکنہ مخصوص نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کو 93 یوسیز پر کامیابی کے بعد خواتین کی 32 مخصوص، جب کہ نوجوانوں، اقلیت اور مزدوروں کی 12، 12 میں سے 5،5 نشستیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ خواجہ سرا اور معذور افراد کی بھی 2، 2 میں سے ایک ایک نشست بھی پیپلز پارٹی کو ملے گی۔

جماعت اسلامی کا ملک گیراحتجاج

جماعت اسلامی کا ایوان میں نمبر

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی 86 یوسیز پر کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر آئی ہے، اس لئے خواتین کے لیے مخصوص 81 نشستوں میں سے جماعت اسلامی کو 30 مل سکتی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی طرح جماعت اسلامی کو بھی نوجوانوں، اقلیت اور لیبر کی پانچ پانچ نشستیں ملیں گی۔اس کے علاوہ خواجہ سر ا اور معذور افراد کی بھی ایک ایک نشست جماعت اسلامی کے حصے میں آئے گی۔

تحریک انصاف کی پوزیشن

پی ٹی آئی کو 40 نشستوں پر خواتین کی 14 مخصوص نشستیں، جب کہ بھی نوجوانوں، اقلیت اور لیبر کی 2،2 نشستیں ملی گی۔

کراچی کا ممکنہ میئر کون؟

دیگر جماعتیں

بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 7، جے یو آئی (ف) نے 3، ٹی ایل پی نے 2، مہاجر قومی موومنٹ نے ایک جب کہ 3 یوسیز میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو 2 جب کہ جے یو آئی اور تی ایل پی کو خواتین کی ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔

نوٹ: آزاد یو سی چیئرمینز کی کسی بھی جماعت میں شمولیت سے بھی پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی مخصوص نشستیں بڑھ یا گھٹ سکتی ہیں۔

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

JAMAT E ISLAMI IN KARACHI

Tabool ads will show in this div