کراچی بلدیاتی الیکشن، ضلع ملیر کی 30 یونین کمیٹیوں کے مکمل نتائج
الیکشن کمیشن نے کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ضلع ملیر کی 30 یونین کمیٹیوں کے مکمل نتائج جاری کردیے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 30 یونین کمیٹیوں میں سے 21نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی کے4،جماعت اسلامی کے3 اور مسلم لیگ ن کے 2 امیدوار کامیاب ہوگئے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر، ملیر ٹاﺅن یوسی ایک سے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی نواز6266 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی امیدوارشعیب حیدر2972 ووٹ لے سکے۔
ملیر ٹاﺅن یوسی دو سے پیپلزپارٹی چیئرمین کے امیدوارمحمد نواز بلوچ5656 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے عطاءمحمد1667 ووٹ لے سکے۔
ملیرٹاﺅن،یوسی 3 سے تحریک انصاف کےعاصم حیدر2452 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے تسلیم شبیر 962 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
ملیر ٹاﺅن یوسی 4 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ارشاد علی شر2386 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار منصور احمد2057 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیے: کراچی بلدیاتی انتخابات؛ 235 میں سے 205 کونسلز کے نتائج موصول
ملیر ٹاﺅن یوسی 5 سے تحریک انصاف کے امیدوار افضل زیب2861 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی امیدوارنعیم اختر 2396 ووٹ مل سکے۔
ملیر ٹاﺅن، یوسی 6 سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد بشیر 3946 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد امین خان 2915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
ملیر ٹاﺅن یوسی 7 سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین امیدوار حاکم خان 3540 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار بلال خان نیازی3384 ووٹ لے سکے۔
ملیر ٹاﺅن یوسی 8 سے پیپلزپارٹی چیئرمین امیدوارحسن بلوچ 4478 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ارشد علی1197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملیر ٹاﺅن یوسی 9 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار صابر علی1394 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی امیدوارنعمان احمد1058 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملیر ٹاﺅن،یوسی 10 سے پیپلزپارٹی امیدوار افتخار احمد 1766 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء پاکستان کے حامد علی 1327 ووٹ لے سکے۔
گڈاپ ٹاﺅن، یوسی ایک سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مبارک گبول 12105 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے اسماعیل جوکھیو1898 ووٹ لے سکے۔
گڈاپ ٹاﺅن، یوسی دو سے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد اکبر3317ووٹ لے کر کامیاب قرار، آزاد امیدوار نور حسن865 ووٹ حاصل کرسکے۔
گڈاپ ٹاﺅن، یوسی 3 سے پیپلزپارٹی کے عظمت اللہ1766 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف امیدوار امیر علی1216ووٹ مل سکے۔
گڈاپ ٹاﺅن یوسی 4 سے جماعت اسلامی کے جاوید اقبال1914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی چیئرمین امیدوار صفدر حیات1749 ووٹ حاصل کرسکے۔
گڈاپ ٹاﺅن، یوسی 5 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارغلام رضا جتوئی4250 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے فیض احمد فیض2433 ووٹ لے سکے۔
گڈاپ ٹاﺅن یوسی 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد انور بلوچ3777 ووٹ لے کر کامیاب قرار، جمعیت علماءاسلام کے علی اکبر410 ووٹ حاصل کرسکے۔
گڈاپ ٹاﺅن، یوسی 7سے پیپلزپارٹی کے سلیم میمن8126 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار محمد یونس4458ووٹ لے سکے۔
گڈاپ ٹاﺅن یوسی 8 سے پیپلزپارٹی چیئرمین امیدوار نبی بخش5767 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار محمد رمضان4110 ووٹ حاصل کرسکے۔
گڈاپ ٹاﺅن یوسی 9 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہجہاں خاصخیلی3771 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار عمران1003 ووٹ حاصل کرسکے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی ایک سے پیپلزپارٹی کے عبدالرشیدپہنور4552 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک لبیک کے محمد فہیم 742 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن،یوسی 2 سے جماعت اسلامی کے امیدوار خواج محمد 1125 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پیپلزپارٹی کے رستم علی 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی 3 سے پیپلزپارٹی چیئرمین کے امیدوارجاوید اقبال2705ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار رحیم اللہ بلوچ 1318ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن،یوسی 4 سے آزاد امیدوار محمد فیروز 2893 ووٹ لے کر جیت گئے، تحریک لبیک کے اعجاز احمد1409 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی 5 سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالوحید جیت گئے جبکہ پیپلزپارٹی کے جالندر خان دوسرے نمبر پر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی 6 سے تحریک انصاف کے امیدوارطارق شمسی جیت گئے جبکہ پیپلزپارٹی کے یوسف خان دوسرے نمبر پر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن یوسی 7 سے مسلم لیگ ن کے کے امیدوارشیر احمد ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے قاضی ظفر محمود دوسرے نمبر پر رہے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی 8 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارحیدر علی جاموٹ کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کی جمیلہ دوسرے نمبر پر رہی۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی 9 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قیوم الدین ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوارغلام فرید 1017 ووٹ حاصل کرسکے۔
ابراہیم حیدری ٹاﺅن، یوسی 10 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رفیق داﺅد بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے جبکہ یوسی 11 پیپلزپارٹی کے امیدوار رفیق الحسینی جیت گئے۔