نیپال، جہاز کریش ہونے سے قبل مسافر کے فیس بک لائیو کی فوٹیج منظر عام پر

ویڈیو بنانے والا بھارتی نوجوان خود بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا

نیپال میں جہاز حادثے سے چند لمحات قبل جہاز میں موجود ایک مسافر فیس بک لائیو کررہا تھا۔ مسافر کے فیس بک لائیو کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

نیپال کی گزشتہ روز نجی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ اپنی منزل پر پہنچنے سے چند لمحے پہلے ہی گر کر تباہ ہوگیا ۔ جہاز نیپال کے شہر پوکھارا کے نئے اور پرانے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

طیارہ گرنے سے قبل بھارتی نوجوان فیس بک لائیو کررہا تھا ، اسی دوران اس نوجوان نے مسکراتے ہوئے خود کو دیکھایا پھر جہاز کی کھڑکی سے مناظر دیکھائے۔

مزید پڑھیے: نیپال میں مسافر طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز بہت زیادہ اونچائی پر نہیں تھا اور زمین واضع طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی دوران نوجوان مسافر نے کیمرے کا رخ مسافروں کی جانب کیا اور پھر اپنے جانب جس میں وہ مسکراتا ہے اور اچانک سے کیمرے کا توازن بگڑنے شروع ہوجاتا ہے۔ لائیو اسٹریمنگ کے دوران دھواں بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

جہاز کی لینڈنگ سے چند لمحے قبل کی بنائی جانے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جسے بہت سے لوگ خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

FACE BOOK

nepal plane crash

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div