راکھی ساونت کے شوہر عادل شادی کو تسلیم کر ہی بیٹھے

سوشل میڈیا پر سارا معاملہ واضع کردیا

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے بلآخر شادی کی تصدیق کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک خاموش صرف اس لیے تھے کیونکہ انہیں کچھ معاملات سنمبھالنے تھے ۔

عادل نے انسٹاگرام پر شادی کی ایک تصویر شئیر کی ۔

کیپشن میں راکھی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تو بلآخر یہ رہا اعلان ۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں نے تم سے شادی نہیں کی ۔ بس کچھ چیزیں ایسی تھیں جنہیں سنبھالنے کے لیے مجھے خاموش رہنا پڑا ۔ ہمارے لیے شادی شدہ زندگی خوشگوار ہو ۔

تصویر میں راکھی عادل کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنے دکھائی دے رہی ہے ۔

عادل کی اس پوسٹ کو راکھی کی جانب سے نہ صرف شئیر کیا گیا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا گیا ۔

دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا شکریہ جان ڈھیر سارا پیار ۔

گذشتہ روز راکھی نے انسٹاگرام پر ایک رومانوی ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ عادل کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیں ۔

کیپشن میں لکھا میرا شوہر، میرا پیار عادل ۔

ایک ہفتہ قبل راکھی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی ان کے بوائے فرینڈ عادل سے گذشتہ سال مئی میں ہوچکی ہے ۔

راکھی نے انسٹاگرام پر ایک ریل بھی شیئر کی تھی جس میں وہ عادل کے گلے میں ہار ڈالتی نظر آئیں ۔

راکھی کی شادی اس سے پہلے **سلمان خان ** کے رئیلٹی شو Bigg Boss 15 کے امیدوار رتیش راج سے ہوئی تھی جو غیر قانونی تھی ۔

راکھی ساونت اور عادل خان درانی پچھلے ایک سال سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس شادی کے حوالے سے بھی راکھی کو یہ خدشہ تھا کہ آیا یہ شادی بھی قانونی ہے یا نہیں ۔ اس لیے پچھلے کچھ دنوں سے راکھی کافی پریشانی میں دکھائی دے رہی تھیں ۔

Rakhi Sawant

bigg boss

Adil Khan Durrani

Rakhi Sawant's husband

Tabool ads will show in this div