مقابلہ حسن میں ’’استعمال شدہ کپڑے‘‘ پہننے والی حسینہ مس یونیورس بن گئی

امریکی حسینہ آر بونی گبریل مس یونیورس 2022 کا تاج اپنے نام کرلیا
<p>INSTAGRAM</p>

INSTAGRAM

مقابلہ حسن میں استعمال شدہ کپڑے پہننے والی حسینہ نے مس یونیورس 2022 کا تاج اپنے نام کرلیا۔

مس یونیورس مقابلے میں امریکا سمیت دنیا کے 84 ممالک سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے شرکت کی لیکن یہ تاج امریکا کی آر بونی گبریل نے جیتا۔

آر بونی گبریل امریکی شہر ہیوسٹن میں 1994 میں پیدا ہوئیں۔ 29 سالہ بونی ماڈلنگ ، فیشن ڈیزائنگ اور سلائی سکھانے کے ساتھ ماحول کو تحفظ دینے کے مشن میں کام کر رہی ہیں۔

مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے سے قبل ہی بونی ماڈلنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے اکتوبر 2022 میں مس یو ایس کا ٹائٹل جیتا۔

بونی گبریل کے والد نے فلپائن سے امریکا ہجرت کی، اس لحاظ سے وہ پہلی فلپائنی امریکی ہیں جس نے امریکا کے لیے مس یونیورس کا تاج پہنا۔

2021 میں بونی جؤگبریل نے پہلی مرتبہ مس ٹیکساس کا تاج اپنے نام کیا۔ ایک امریکی جریدے کے مطابق مس اس مقابلہ حسن میں بونی نے کوٹ ایک تھرفٹ اسٹور(استعمال شدہ کپڑوں کے اسٹور) سے خریدا۔

آر بونی گبریل امریکا میں فلپائنی نژاد شہریوں میں بھی کافی فعال ہیں اوران کی فلاح و بہبہود کے لئے مختلف خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

Beauty pageant

fashionista

Miss Universe 2022

R'Bonney Gabriel

Tabool ads will show in this div