ایک اور خاتون کے سوشل میڈیا پر بابراعظم پر الزامات

2020 میں حامزہ مختار نامی خاتون نے بھی ببار اعظم پر الزام لگائے تھے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ایک اور لڑکی نے بے وفائی کا الزام لگایا ہے۔

قومی کھلاڑیوں کو جہاں زندگی کے پر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہیں ان کے حوالے سے تنازعات بھی جنم لیتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے ہیں۔

ایشا راجپوت نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خاتون نے چند ویڈیوز اور آڈیوز شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بابر اعظم ایک خاتون کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں بابر اعظم اکیلے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک واٹس ایپ آڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر بابر اعظم کی آواز ہے۔

لڑکی نے لکھا ہے کہ کیسے ایک شخص اپنی کزن سے منگنی کے باوجود 5 سے 6 لڑکیوں سے بیک وقت بات کرسکتا ہے۔

بابر اعظم کے خلاف غیر اخلاقی الزامات کا سلسلہ نیا نہیں۔ 2020 میں لاہور کی حامزہ مختار نامی ایک خاتون نے بابر اعظم پر 10 سال کے عرصے تک تعلقات رکھنے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

حامزہ مختار نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کئی شواہد پیش کئے تھے اور اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

کرکٹ

Babar Azam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div