جو بھی میئر کرچی بنے وہ اختیارات کا رونا دھونا نہ کرے، وزیر اعلیٰ سندھ

ایم کیوایم کےبائیکاٹ کی وجہ سےبلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ پر فرق پڑا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو بھی میئر آئے وہ اختیارات کا رونا نہ روئے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈ ان ایران نمائش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی، دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں ، سندھ میں تھر کول میں بجلی، گیس، فرٹلائیزر، ڈیزل بنانے کے بڑے مواقع ہیں، ایران کی کمپنیاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔

کراچی حیدر آباد بلدیاتی انتخابات کے نتائج

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کےخدشات تھے لیکن انتخابات پرامن طور پر ہوئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کی، لوگوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

ہم جیت گئے، جماعت اسلامی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کےنتائج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی۔ اس بار الیکشن میں آر ٹی ایس نہیں تھا، پچھلی بارآرٹی ایس ہونے سے انتخابی نتائج 4 روز بعد آئے تھے، جو بھی میئر بنے وہ کراچی کی بہتری کے لئے کام کرے اختیارات کا رونا نہ روئے۔

سعید غنی گھر کی سیٹ ہار گئے

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہےجس کاکراچی میں ووٹ بینک ہے، ایم کیوایم کےبائیکاٹ کی وجہ سےٹرن آؤٹ پرفرق پڑا، ہم نے آخری حد تک کوشش کی ایم کیو ایم الیکشن لڑے۔

MURAD ALI SHAH

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

Tabool ads will show in this div