شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے، الیکشن کمشنر سندھ

نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیںکسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، اعجاز انور چوہان

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔

کراچی حیدر آباد بلدیاتی انتخابات کے نتائج

الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز اور 1230 حلقے ہیں۔ اس طرح ہر ریٹرننگ آفیسر کے پاس تقریباً 25 یوسیز تھیں، شہر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4 ہزار 990 تھی، ، کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر سے ختم ہوئی۔

ہم جیت گئے، جماعت اسلامی کا دعویٰ

اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، ہر یوسی کا الگ فارم 11 اور 12 بنتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار کو شکست

الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نتائج آروز کے پاس ہیں، غیر سرکاری نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں ، شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔

سعید غنی گھر کی سیٹ ہار گئے

ECP

ECP SINDH

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

Tabool ads will show in this div