سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دیکر بھارت نے نیاریکارڈ قائم کردیا

390 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی

سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دیکر بھارت نے نیاریکارڈ قائم کردیا.

کیرالہ کے ترواننت پورم اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے۔ کوہلی نے 110 گیندوں پر 166 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے بھی سنچری بنائی اور 116 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

جواب میں سری لنکائی ٹیم 22 اوورز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھنڈارا نے چوٹ کی وجہ سے بلے بازی نہیں کی۔ تیز گیند باز محمد سراج نے شاندار گیند بازی کی اور 32 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کو 317 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی جیت ہے، بھارت نے ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

کرکٹ

accident

SRILANKA VS INDIA ODI SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div