کراچی میں بلدیاتی انتخابات؛ بیلٹ پیپر پر ٹھپوں کی ویڈیو سامنے آگئی

کھلے عام دھاندلی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
Jan 15, 2023

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز پر ٹھپوں کی ویڈیوز سامنے آگئی ہے۔

15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی۔

انتخابات کے دوران کراچی کے گلبرگ ٹاؤن یوسی 2 سمن آباد میں کھلےعام دھاندلی کی گئی اور پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افرادبیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے رہے۔

مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کا موقف ہے کہ انہوں نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو دھاندلی سے مطلع کیا لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

ECP

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

Tabool ads will show in this div