کراچی: گلشن معمار میں کشیدگی، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے رابستان خان کوحراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے رابستان خان کو گلشن معمار تھانے منتقل کردیا جبکہ تصادم میں زخمی ہونے والے نامزد یوسی چئیرمین ہلال سعید اسپتال منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔
بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔
کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔