عالیہ بھٹ کو کس نے نظر اندازکردیا ؟
** عالیہ بھٹ اس سنڈے بہت ہی اداس اور پریشان ہیں کیونکہ انہیں ان کی بلی ایڈورڈ نظر انداز کرتے ہوئے کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ ان سے اپنی پیاری بلی کی ناراضی برداشت نہیں ہورہی۔**
عالیہ نے اپنے انسٹاگرام پرEdward کی تصاویر شئیر کیں۔
کیپشن میں #notsohappysunday کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی بلی کے ناراض ہونے کا اچھا سنڈے ہے۔
تصویر میں عالیہ نیلے رنگ کی شرٹ پہنے بغیر میک اپ کے نظر آئیں، وہ اور بلی دونوں پیڈ پر بیٹھے سورج کی روشن کرنوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔
پہلی تصویر میں عالیہ ایڈورڈ کو پیار بھرے انداز میں دیکھ رہی ہیں جبکہ بلی انتہائی غصہ میں انہیں یکسرنظر انداز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری تصویر میں ایڈورڈ عالیہ کو بے رخی دکھاتے ہوئے اس کی طرف سے چہرہ کا رخ موڑے دکھائی دی جس پرعالیہ کے چہرہ پر پریشانی کے تاثرات نمایاں ہوگئے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی Raha کی پیدائش 6 نومبر کو ہوئی، حال ہی میں ان دونوں کو پہلی بار بیٹی کے ساتھ سیرکرتے دیکھا گیا تھا۔
عالیہ بھٹ نئی آنے والی بالی وڈ فلم Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani میں Ranveer Singh کے ساتھ نظر آئیں گی۔