کراچی، حیدرآباد اور دادو کے عوام کے لیے عمران خان کا پیغام
آج ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے، عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو کے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
اتوار کے روز کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں اور اس میں تحریک انصاف نے بھی بھر پور انداز میں شرکت کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو کے عوام کو میرا پیغام ہے کہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
سابق وزیر اعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر وہ اپنی زندگیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ان کا آج کا ووٹ ضروری ہے۔