یوکرین کے شہر دنیپرو پر روس کے حملے میں 20 افراد ہلاک

حملے میں 53 افراد زخمی جب کہ 40 سے زائد لاپتہ ہیں، یوکرینی حکام

یوکرین کے شہر دنیپرو میں روس کے ایک رہائشی عمارت پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 20 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات روس نے یوکرین کے شہر دنیپرو میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کو عمارت سے نکالا جاچکا ہے۔

دنیپرو کے گورنر ویلنٹائن ریزنی چینکو کا کہنا ہے کہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے. 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق روس کے میزائل حملے چند ہی گھنٹوں قبل برطانوی برطانوی رشی سنک نے یوکرین کو 14 چیلنجر 2 ٹینک فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس طرح برطانیہ پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس جو یوکرین کو بھاری ٹینک فراہم کرے گا۔

رشی سنک کے اعلان پر برطانیہ میں روس کے سفارتخانے نے خبردار کیا تھا کہ متنازع علاقے میں ٹینکوں کی موجودگی جنگی آپریشن میں شدت لانے کا باعث بنے گی اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ukraine

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div