کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکا، 6 افراد جاں بحق
مرنے والوں میں میاں بیوی اور چار بچے شامل ہیں، ریسکیو
مسلم ٹاؤن میں گیس لیکج سے دھماکا ہونے کے باعث 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گیس لیکج سے دھماکا ہونے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور ریسکیو آپریشن کرکے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔
رسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں موجود میاں بیوی اور چار بچے سورہے تھے کہ گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا، اور تمام 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div