بلدیاتی الیکشن؛ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑ دیں

فردوس شمیم نقوی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم

تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نے بلدیاتی الیکشن کے دوران بیلٹ باکس کی سیلیں توڑ دیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے علاقے سولجر بازار کے وارڈ 1 میں گھس کر بیلٹ باکس کی سیلیں توڑ دیں۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس شمیم نقوی اپنے ہاتھوں نے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑ رہے ہیں، اس دوران الیکشن کمیشن کا عملہ انہیں روکتا بھی رہا تاہم وہ بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے میں مصروف رہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیرقانونی حرکت اورضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ہے۔

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div