کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران نامعلوم افراد کی انٹری؛ 4 الیکشن کیمپ نذر آتش

کیمپوں کو جلانے کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے 4 الیکشن کیمپ جلادیئے گئے ہیں۔

اتوار (15 جنوری ) کو کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 4 الیکشن کیمپ نامعلوم افراد کے ہاتھوں جلادیئے گئے۔

جن الیکشن کیمپ کو جلایا گیا وہ ضلع کورنگی کی یوسی 4 کے وارڈ نمبر 3، سعود آباد جی ایریا میں یوسی 4 کے وارڈ نمبر 4 ، علیم آباد ملیر میں یو سی 4 کے وارڈ نمبر 7 اور یو سی 4 کے وارڈ نمبر 3 میں قائم تھے۔

جلائے گئے الیکشن کیمپ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں تاہم خشقسمتی سے ان واقعات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

الیکشن کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی نا ہی کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div