مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

قومی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، ن لیگ
Jan 14, 2023
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ قومی اور دیگر دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقرر وقت پر ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، آئینی ماہرین اور دیگر پارٹی رہنماء بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب بھرپور انداز سے لڑیں گے جبکہ قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کیلئے خود تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے، عمران دور کے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا بھی کہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری و قوت سے آگے بڑھیں، انشاء اللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ اتوار کو وہ آصف زرداری سے ملنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے، قوم عمران خان کو مسترد کر چکی ہے۔

Nawaz Sharif

PUNJAB

MARYAM NAWAZ SHARIF

pm shehbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div