لاہور بار میں حالات کشیدہ، وکلاء کے یونیفارم میں ملبوس افراد کی فائرنگ

الیکشن تنازع کا شکار، صدراتی امیدوار رانا انتظار کا جیت کا دعویٰ

لاہور بار میں حالات کشیدہ ہوگئے، وکلا کے یونیفارم پہنے افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

لاہور بار کے الیکشن تنازع کا شکار ہوگئے، صدراتی امیدوار رانا انتظار کا جیت کا دعوی کردیا، پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بار کے الیکشن تئیس جنوری تک ملتوی کردئیے۔

ہفتہ 14 جنوری کو لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں 10 نشستوں پر 31 امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہوا۔ 13 ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر ایوان عدل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Crime

لاہور

firing

LAHORE BAR

BAR ELECTIONS

Tabool ads will show in this div