مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

سی ای سی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ ہوگا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے، مریم نواز کی وطن روانگی سے قبل ہونیوالے اجلاس میں سی ای سی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات پر امیدواروں کے ناموں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Nawaz Sharif

pmln

MARYAM NAWAZ SHARIF

CEC Meeting

Tabool ads will show in this div