وزیراعظم اور آصف زرداری کا خالد مقبول سے رابطہ، معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

امید ہے زرداری صاحب اپنا کہا پورا کریں گے، کنوینر ایم کیو ایم

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی ہے۔ ایم کیو ایم کنوینر کا کہنا ہے کہ آج رات تک معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آج رات تک معاملے پر پیشرفت کی یقین دہانی کروادی۔

آصف زرداری نے ایم کیو ایم رہنماء کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیلی فون کرنے پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔

رہنماء ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی امید ہے۔

آصف زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادر آباد مرکز کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے رابطہ ہوا اور مثبت بات ہوئی، امید ہے زرداری صاحب اپنا کہا پورا کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے واضح کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 2 گھنٹے بعد پارٹی قیادت دوبارہ بیٹھے گی، جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گورنر سندھ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

امین الحق کی گفتگو

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ کچھ بتانے کی پوزیشن میں ہوں گے تو ضرور بتائیں گے، آئندہ دو سے 3 گھنٹے میں صورتحال واضح ہوجائے گی، استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا لیکن معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم سے بھی بات چیت ہوئی ہے، کل کا جنرل ورکرز اجلاس سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نہیں ہوگا۔

ایم کیو ایم کا ہفتہ کا اجلاس ملتوی

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کل (ہفتہ کو) ہونیوالا پارٹی کا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا، اجلاس پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ ہونا تھا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ASIF ZARDARI

Dr. KHALID MAQBOOL SIDDIQUI

pm shehbaz sharif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div