گھمسان کی جنگ، روس اور یوکرین کے درجنوں فوجیوں کی ہلاکتوں کے دعوے
یوکرین کی فوج نے 24 گھنٹے میں 100 سے زائد روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ مشرقی شہر سولیڈار پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا، 70 سے زائد یوکرینی فوجی بھی مارے گئے۔
روس یوکرین جنگ کو 324 روز گزر گئے، یوکرینی شہروں سولیڈار اور باخموت میں متحارب فوجوں کے درمیان خوفناک لڑائی جاری ہے۔
روس کا کہنا ہے گنے چنے مورچوں سے مزاحمت کا سامنا ہے، سولیڈار پر مکمل کنٹرول کی پوزیشن میں ہیں۔
یوکرینی شہر ڈونیسک کے گورنر نے 100 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ سولیڈار میں بچوں سمیت 600 کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ باخموت اور سولیڈار کے دفاع کیلئے فورسز کے پاس ہر شے موجود ہے۔
روسی وزیر دفاع نے ڈونیسک میں 70 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔