پہلے مارشل لاءایڈمنسٹریٹر اور اب سیاسی آمر اسمبلیوں کو توڑ رہاہے،وزیرداخلہ
وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اسمبلیوں کو توڑا کرتے تھے اوراب سیاسی آمرتوڑرہاہے۔
ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اسمبلیوں کو وقت سے پہلے توڑناغیرجمہوری اور غیر آئینی کام ہے، ہم نے کوشش کی تاکہ ریکارڈ پر رہے ہم نے اس غیرجمہوری عمل میں ساتھ نہیں دیا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ بعض معاملات آئینی اور قانونی ہونے کے باوجود نامناسب ہوتے ہیں، اگر الیکشن ہوتے ہیں تو بھرپور انداز میں لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ضد، انا اور جھوٹے بیانیے کی خاطرسائفروالا معاملہ چلایا، عوام میں جائیں گے توعمران خان کےکالےکرتوت سامنےرکھیں گے،وزیرداخلہ
وزیرداخلہ کے مطابق وزیراعظم کی کوششوں سے ملکی معیشت بحرانی کیفیت سے باہر نکل آئے گی مگر ایک بدبخت شخص ملکی معیشت کو بحرانی کیفیت میں لے جانا چاہتاہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کی سمری پروہی ہوگا جو آئین وقانون کہتاہے، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔ آخرمیں جوعمران خان کے ساتھ ہوناہے پھرپتہ لگے گا۔