پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں کتنا وقت باقی

پرویز الٰہی نے دستخط شدہ سمری گورنر کو بھجوادی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد 12 جنوری کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل کیلئے دستخط شدہ سمری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوائی تھی۔

گورنر کی جانب سے سمری منظور ہونے کی صورت میں پنجاب اسمبلی فوری طور پر تحلیل ہوجائے گی، اگر وہ دستخط نہیں کرتے تو سمری بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد پنجاب اسمبلی خود ہی تحلیل ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کی قرار داد پر 186 ووٹ ملے تھے جبکہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔

رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا،حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا، جھرلو اور ہیرا پھیری کرکے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور کابینہ کوہٹانےکانوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے جمعرات 12 جنوری کو جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کے ووٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی، پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ کو ہٹانے کا نوٹی فیکیشن کالعدم قراردے دیا۔

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے، گورنر کو ارسال

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے، انہوں نے 48 گھنٹے میں دستخط نہ کئے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

ہماری پارٹی میں مضبوط رائے تھی کہ انہیں اسمبلیاں توڑنے دیں، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی میں مضبوط رائے تھی کہ ان کو اسمبلیاں توڑنے دیں، ایڈوائز آگئی ہے تو ڈاکو راج ختم ہوگیا، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، ہم دونوں صوبوں میں الیکشن لڑیں گے، وفاق 16 اگست تک قائم رہے گا۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے دائر درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔

PUNJAB ASSEMBLY

CM PUNJAB PERVEZ ELAHI

GOVERNOR PUNJAB BALEEGH UR REHMAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div